حکومت نے ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے ملک کے چھ
کروڑ دیہی خاندانوں کو ڈیجیل اعتبار سے خواندہ بنانے کے مقصد سے 2351 کروڑ
روپے کی لاگت والے پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا
ابھیان کو آج منظوری
دیدی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسہ میں تجویز کو منظوری دی گئی۔اس مشن کے تحت مارچ 2019 تک تمام چھ کروڑ خاندانوں کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنایاجائے گا